تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:20

پی سی بی کی ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی

جیو نیوز - کراچی......پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی۔و ہ 15 مئی سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔چار ماہ پہلے کراچی میں پینٹ اینگولر کپ میں فیصل اقبال کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کررہے تھے۔ کوچ توصیف احمد سے جھگڑے کی وجہ سے فیصل اقبال میچ کے دوران ڈریسنگ روم چھوڑ کر بغیر بتائے گھر چلے گئے تھے جس پر مینجر نے رپورٹ پیش کی جس کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی،وہ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں کراچی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.