5 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:17
برازیل میں فٹ بال میچ کا فائنل ،اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل
جیو نیوز - برازیل ..........برازیل میں فٹ بال میچ کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے حامیوں نے اسٹیڈیم کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا۔ مخالفین پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ برازیل کے شہر فورٹالیزا میں Ceara اور Fortaleza کے درمیان فائنل میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا اور فورٹالیزا کی ٹیم کو جیت کی حقدار قرار پائی جو اس سے قبل Ceara کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے چکی تھی۔ میچ کے اختتام پر فورٹالیزا کو فینز جشن منانے گراؤنڈ میں داخل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے مخالف ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ڈنڈوں کرسیوں کا استعمال بھی ہوا۔ مشتعل افراد کو منشر کرنے کےلئے پولیس نے دستی بم پھینکیں اور سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا۔