تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 4:3

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

جیو نیوز - لاہور.....پاکستان میں کرکٹ سیریز سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا4 رکنی وفد لاہور پہنچ گیازمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو السٹر کیمبل کی قیادت میں 4 رکنی وفد رات گئے لاہور پہنچا،، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ وفد آج دوپہر قذافی کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا،، اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، وفد کو حکومتی اور پی سی بی کے حکام سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 19 مئی سے 31 مئی تک پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.