تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:48

نیواڈا:فلپائنی باکسرمینی پیاؤ کیخلاف 2دعوے دائر

جیو نیوز - نیویارک......امریکی ریاست نیواڈا میں فلپائنی باکسر مینی پیاؤ کے خلاف کندھے کے زخم کو چھپا کر’بدیانتی‘ کا مظاہرہ کرنے پردو دعوے دائرکر دئے گئے ہیں۔نیواڈا ایتھلیٹک کمیشن نے مینی پیاؤ کو ’بدیانت‘ گردانتے ہوئے کہا کہ 36 سال کے باکسر نے مقابلے سے پہلے بھرے جانے والے فارم پر اپنے کسی زخم کا ذکر نہیں کیا تھا۔اگر یہ ثابت ہو گیا کہ مینی پیاؤ نے جان بوجھ کر اپنے زخم چھپائے ہیں تووہ دھوکہ دہی کے جرم میں ایک سے 4 برس تک جیل بھی جا سکتے ہیں اور ان پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔فلپائنی باکسر مینی پیاؤباکسنگ کی دنیا کے سب سے مہنگے مقابلے میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے پوائنٹ پر میچ ہار گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.