6 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:15
میرپور ٹیسٹ:یونس خان اور اظہرعلی کی شاندار سنچریاں
جیو نیوز - میرپور......پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز یونس خان اور اظہر علی نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کرلیں۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم ،میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے میں یونس خان نے 143گیندوں پر9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری اسکور کی ، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 29ویں سنچری ہے۔دوسری جانب اظہر علی نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔انہوں نے212گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے10چوکوں کی مددسے سنچری بنائی۔ٹیسٹ کرکٹ میں اظہرعلی کی یہ 8ویں سنچری ہے۔پاکستان کی اوپننگ جوڑی صرف 58رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی، محمد حفیظ 8اور سمیع اسلم 19رنز بناسکے۔ اس کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔