6 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:36
پاکستانی ٹیم کے 15میں صرف4کھلاڑی فٹ ہیں،شہریار خان
جیو نیوز - لاہور ......پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان آج صبح ڈھاکہ روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل جیو نیوز کو دئے گئے انٹرویو نے شہریار خان نے کہ پاکستان ٹیم کے 15میں سے صرف 4 کھلاڑی فٹ قرار پائے، جن میں 40سالہ مصباح اور 37سالہ یونس خان بھی شامل ہیں۔ ڈھاکہ روانگی سے قبل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کی فٹنس میں سب سے کمزور ٹیم ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ بنگلادیشی کرکٹ حکام سے ملاقات کرکے انہیں دورہ پاکستان پر آمدہ کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کی ڈومسٹک سسٹم انتہائی خراب ہے جس کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔