6 مئی 2015
وقت اشاعت: 15:32
زمبابوین سیکیورٹی جائزہ ٹیم نے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیدیا
جیو نیوز - لاہور.....زمبابوے سے سیکیورٹی جائزے کیلئے آئی ہوئی ٹیم نے سیکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیدیاہے۔زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کیلئے آنیوالی ٹیم کے قائد اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایلسٹر کیمبل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دوبارہ آغاز پر بے حد خوش ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے شکرگزارہیں کہ ہمیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی ،اپنے دورے کی تکمیل کے بعد ایم او یو پر بھی دستخط کرینگے۔سیکیورٹی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں قائم سیکیورٹی رومز کا بھی دورہ کیا ۔