تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:16

بنگلادیش 203رنز پر ڈھیر،پاکستان کا فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ

جیو نیوز - میرپور......دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز کی تباہ کن بالنگ کے باعث بنگلادیشی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 557رنز کے جواب میں203رنزپر ڈھیر ہوگئی، یوں اسے فالوآن کا سامنا کرنا پڑا، کپتان مصباالحق نے فالوآن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شیربنگلا اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش نے 107رنز5کھلاڑی آئوٹ پراپنی نامکمل اننگز شروع کی،مجموعی اسکور میں صرف 4رنز کے اضافے کے بعد سومیا سرکار3رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ساتویں وکٹ بھی جلد ہی گرگئی اور شواگاتا ہوم بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔تیج الاسلام نے 15رنز بناکرپویلین کی راہ لی۔دوسری جانب شکیب الحسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 89رنز بنائے۔وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 3،3جبکہ جنید خان نے 2اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.