9 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:59
میر پور ٹیسٹ میں فتح کیلئے پاکستان کے قدم بڑھنے لگے
جیو نیوز - میرپور ..... بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 550رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے نقصان پر147رنز بنالئے ہیں ۔پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں یقینی فتح کیلئے مزید3وکٹیں درکار ہیں۔میرپور ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے،اور بنگلا دیشی ٹیم کے کھلاڑی تجمل السلام اور شو گاتا صفر کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ چوتھے دن بنگلادیشن نے 63 رنز ایک کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائی،86 کے اسکور پر بنگلادیش کی دوسری وکٹ گر ی ،تمیم اقبال 42 رنز بناکر آوٹ ہوئے،95 کے اسکور پر محمود اللہ بھی صرف 2 رنز بناکر ہوئے،دونوں کھلاڑیوں کو عمران خان نے آوٹ کیا۔ 121پر بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ گری جب شکیب الحسن 13رنز بناکر محمد حفیظ کا شکار بننے۔ پانچویں آوٹ ہونے والے بنگلادیشی کپتان مشفق الرحیم تھے جو صفر کے اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔سومیا سرکار ایک رنز کا اضافہ کرسکیں ،انہیں وہاب ریاض نے پویلین کا راہ دکھائی۔ساتویں وکٹ مومن الحق کی گری جو 68رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔یاسر شاہ نے اب تک 3کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔وہ پہلی اننگ میں بھی تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔وہاب ریاض نے ایک ،عمران خان نے دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ اپنے نام کرلی ہے۔