9 مئی 2015
وقت اشاعت: 16:40
انتظار کے بعد اچھی جیت ملی، اب ون ڈے ٹیم کو بہتر بنانا ہے، وقار یونس
جیو نیوز - ڈھاکا.......پاکستان کرکٹ ٹیم کےکوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ بہت انتظار کے بعد ایک اچھی جیت ملی ،اب ٹارگٹ ون ڈے ٹیم کو بہتر کرنا ہے، تنقید کرنے والوں کی عزت کرتا ہوں،لیکن انہیں سننا بند کر دیا،بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر بہت خوشی ہوئی ،اس جیت کی پوری ٹیم کو ضرورت تھی،اپنے اوپر ہونے والی تنقید سنتا نہیں، میرا کام قومی ٹیم کو اچھے اورقابل لڑکے تلاش کرکے دینا ہے۔ زمبابوے کے دورۂ پاکستان پر وقار یونس کا کہنا تھاکہ اس ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو ر ہی ہے،جو نہایت اہم ہے۔قومی ٹیم کے کوچ وقاریونس نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتظارکے بعد ایک اچھی جیت ملی ہے، سب ہی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،میں تنقید کرنے والوں کی عزت کرتا ہوں،سب کے سوچنےکا انداز الگ ہے،مستقبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی ہے،مجھے اچھے کھلاڑی بنانے ہیں،ابھی تو پاکستان کی ون ڈے ٹیم پر کام کرنا ہے ۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے زمبابوے کی سیریز بہت اہم ہے،چیئرمین صاحب سے کرکٹ کی بہتری پر بات چیت ہوئی، زمبابوے کے ٹورسے پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے،بہت ضروری تھا کہ کوئی انٹرنیشنل ٹیم ملک میں آئے، ابھی شروعات ہوئی ہے اوربھی ٹیمیں واپس آئیں گی، پاکستان کرکٹ ٹیم میں نیا خون لانا ہے، ہمیں اچھے اورقابل لڑکے ٹیم میں لانا ہوں گے،میں سابق کرکٹرزکی عزت کرتا ہوں، امید ہے مستقبل میں ٹھیک باتیں کریں گے۔