تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:31

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کی 3درجہ تنزلی

جیو نیوز - دبئی ......آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ ٹیسٹ رینکنگ کے بعد پاکستان تیسرے سے چھٹے نمبر پر چلاگیا ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم کی پہلی پوزیشن ہے۔دبئی سے جاری ہونے والی آئی سی سی کی ٹیسٹ کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ کے بعد پاکستان ٹیم کی 3 درجہ تنزلی ہوگئی ہے ، اس سے قبل پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود تھی، پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز جیتنے کے باوجود چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بھارتی ٹیم کی 4 درجے ترقی ہوئی ہے ، وہ اب ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلے،آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.