12 مئی 2015
وقت اشاعت: 2:43
سپر8ٹی ٹوینٹی: سیالکوٹ اسٹالینز اور راولپنڈی ریمس نے باآسانی اپنے میچ جیت لیے
جیو نیوز - فیصل آباد.......سپر ایٹ ٹی ٹوینٹی میں سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم نے کپتان شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور پینتھرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ ایک اور میچ میں راولپنڈی نے ایبٹ آباد کو باآسانی شکست دی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پشاور پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 6وکٹ پر 166رنز بنائے، اسرار اللہ نے59 اور رفت اللہ محمنڈ نے 46رنز اسکور کئے، دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 88رنز کی شراکت بنائی۔ جواب میں سیالکوٹ نے شعیب ملک اور نعمان انور کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا، نعمان انور 65رنز بناکر آوٹ ہوئَے، شعیب ملک نے 9چھکوں کی مدد سے 95رنز بنائے۔ اس سے قبل 1اور میچ میں راولپنڈی ریمس نے ایبٹ آباد فیلکنز کو 6وکٹ سے ہرا دیا۔ حماد اعظم کی تباہ کن بولنگ کے آگے ایبٹ آباد کی ٹیم 109رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ حماد نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں راولپنڈی نے ہدف 17اوورز میں 4وکٹ پر حاصل کرلیا اور نوید ملک نے39 رنز اسکور کئے۔