12 مئی 2015
وقت اشاعت: 13:15
پاکستان کوریا ہاکی سیریز کے شیڈول کا اعلان
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوریا کیخلاف 4 میچز کا شیڈول جاری کردیا، سیریز کا پہلا میچ 18مئی کو ہوگا۔پاکستان اور کوریا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18مئی سے ہوگا، دوسرا 20، تیسرا 22 اور چوتھا میچ 23مئی کو ہوگا۔ پاکستان ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی، 3 دن بعد 15مئی کو ٹیم کوریا روانہ ہوجائیگی۔ آسٹریلیا سے آنے والی قومی ٹیم میں 3 سے 4 تبدیلیاں کی جائینگی۔ پاکستان نے ہوبارٹ میں 6 میچز کھیلے 2 میں کامیابی اور 4میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔