تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:4

پاک بھارت کرکٹ سیریز شروع کرنا چاہتے ہیں، نریندر مودی

جیو نیوز - نئی دہلی........بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ سیریز شروع کرنا چاہتے ہیں، تاکہ تعلقات بہتر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کچھ رہنمائوں کو اس حوالے سے تحفظات تھے، اسی لیے میں اس بات کو آج واضح کررہا ہوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار کرکٹ کے مقابلے 13-2012 میں ہوئے تھے، جب پاکستانی تیم 3ون ڈے کی سیریز کھیلنے بھارت گئی تھی اور پاکستان کا وہ دورہ بھارت 5برس کے وقفے کے بعد ہوا تھا، کیونکہ اس سے قبل 2008میں ممبئی سانحے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آگئی تھِی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.