تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مئی 2015
وقت اشاعت: 10:44

چیمپئنز لیگ فٹ بال:اسپینش کلب بارسلونا فائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - میونخ ......اسپین کے کلب بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بائرن میونخسیمی فائنل کے سکینڈ لیگ میں 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی کے باوجود وہ ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں نہیں پہنچ سکا۔میونخ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے ساتویں منٹ میں بائرن میونخ کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی لیکن اُس کےبعد بارسا کے برازیلین اسٹار نیمار نے 2 گول کرکے ٹیم کو واضح برتری دلادی۔ بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور مزید 2 گول کرکے نہ صرف سبقت حاصل کی بلکہ میچ بھی 3 دو کے اسکور سے اپنے نام کرلیا، لیکن سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں3 صفر کی شکست کے سبب اُنہیں گول کے مجموعی فرق سے 5-3 سے شکست ہوگئی۔ بارسلونا فائنل میں کس ٹیم سے کھیلے گی۔ اس کا فیصلہ آج ریال میڈرڈ اور یووینٹس کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے سکینڈ لیگ کے نتیجے سے ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.