تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 9:47

وسیم اکرم ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کو بالنگ کے گُر سکھانے لگے

جیو نیوز - ممبئی .......سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکرکو بالنگ کے گُر سکھانے لگے۔ممبئی کے ویکھنڈے اسٹیڈیم میں پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم نے ارجن ٹنڈولکر کو بالنگ کے ٹپس دیئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پندرہ سال کا ارجن لیفٹ آرم میڈیم پیسر ہے۔ اس کے اندر جوش اورجنون ہے جو اچھی بات ہے۔اس موقع پر لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی موجود تھے۔سوئنگ کے سلطان شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے بالنگ کوچ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.