6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:39
سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی: بلال آصف کی ریکارڈ ساز سنچری
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلال آصف کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت سیالکوٹ اسٹالیئنز نے صرف چار وکٹ پر 240 رنز بنائے۔بلال نے اپنے ڈیبیو پاکستان ٹی توئنٹی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی،جس میں دس چھکے لگائےاور 48 گیندوں پر114رنز بنائےکپتان شیعب ملک 56رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم 153رنز ہی بنا سکی۔جنید خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی ریمز نے پشاور پینتھرز کے خلاف چھ وکٹ پر 145رنز بنائے۔نوید ملک نے 57 رنز کی اننگز کھیلی،جواب میں پشاور پینتھرز نے ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا،عادل امین 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔