تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:41

آفریدی کوبخار زیادہ نہیں، خود آرام کا مشورہ دیا ،ہیڈکوچ

جیو نیوز - کولکتہ ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو ہونے والا بخار زیادہ نہیں ،میں خود ہی کپتان کو آرام کا مشورہ دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آج پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔

شاہد آفری کے بخار کے باعث کل ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنے پہلے گروپ میں بنگلا دیش کیخلاف ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

گرین شرٹس نے آج بھی کولکتہ کے ایڈین گارڈن میں بھرپور ٹریننگ کی ،بنگلا دیش ٹیم جس نے حال ہی میں گرین شرٹس کو پانچ وکٹ سے مات دی تھی ،وہ بھی ایک اور جیت کےلیے پر عزم ہے۔

ویسے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 9 میچز کھیلے گئے ہیں،برتری بھلے پاکستان کو حاصل ہے ،لیکن آخری 2 میچز میں بنگلا دیش ٹیم فاتح بنی ہے اس لیے کولکتہ میں بھی اچھے مقابلے کی توقع ہےاور یہ مقابلہ کل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.