تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:33

کیا یہ مقابلہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان ہے ؟

جیو نیوز - کراچی ...فاضل جمیلی ... انیس مارچ کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹاکرا ہوگا۔کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن میں ہونے والے اس میچ پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔

بھارت کو اپنی بیٹنگ پر ناز ہے تو پاکستان اپنے بولنگ اٹیک پر تکیہ کیے بیٹھا ہے۔پاکستانی شائقین جب بھی ایڈن گارڈن میں پاکستان اور بھارت کو آمنے سامنے دیکھنے کا تصورکرتے ہیںشعیب اختر کا ان سوئنگ یارکر آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا ہے جس نے سچن ٹنڈولکرکی درمیانی وکٹ اُڑا دی تھی۔

خشک دودھ بنانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنے ایک اشتہار میں پاکستان ،بھارت کرکٹ میچ کو ’ثانیہ مرزا ، شعیب ملک مقابلے‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔اشتہار میں دونوں اسٹار اپنے اپنے ملک کی بہترین چیزوں کے نام گنواتے ہیں اور ایک دوسرے کو لاجواب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ثانیہ مرزاکہتی ہیں’’امرتسر کے لڈو‘‘ تو شعیب ملک کہتے ہیں’’ملتان کا سوہن حلوہ‘‘۔

ثانیہ مرزا یاددلاتی ہیں ’’شملہ کی سردی‘‘ ۔جس کے جواب میں شعیب ملک لے آتے ہیں ’’اسلام آباد کی بارش‘‘۔گفتگو آگے بڑھتی ہے تو کرکٹ بیچ میں آ ہی جاتی ہے۔ثانیہ مرزا سچن کی اسٹریٹ ڈرائیو‘‘ کا وار کرتی ہیں تو شعیب ملک اس وار کا جواب ’’شعیب اختر کے یارکرز‘‘جیسے مہلک ہتھیار سے دیتے ہیں۔لیکن ثانیہ ہارماننے والی کب ہیں، شعیب کو یاد دلاتی ہیں ’’ہندوستان کے پرانے گانے‘‘۔شعیب ملک بھی نہلے پہ ’’پاکستانی پاپ میوزک ‘‘ کا دہلا پھینک دیتے ہیں۔

ثانیہ مرزا ایک لمحے کے توقف کے بعد کہتی ہیں،اچھا’’پانی پت کی آلو چاٹ، ڈوسا....‘‘ ۔جس پر شعیب ملک اپنے پسندیدہ خشک دودھ سے بنی چاہے کا ’تڑکا‘ لگادیتے ہیںاور ثانیہ مرزا تائید میں مسکرادیتی ہیں۔

تالیاں یوں گونجتی ہیں جیسے بھارتی ٹیم کی کوئی اہم وکٹ گری ہو۔ثانیہ مرزا ’’بنارسی ساڑھیوں ‘‘ کی شکل میں پھرسے دور کی کوڑی لا ئی ہیں جس پر شعیب ملک کہہ دیتے ہیں،’’ ان کو چائے پلائو یار‘‘۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.