25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
آئی سی سی کو سب بتا دیا ہے: ذوالقرنین
بی بی سی اردو - پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات تھیں وہ انہوں نے آئی سی سی کو بتا دی ہیں اور وقت آنے پر وہ لوگ جو ان کے اس قدم کوغلط قراردے رہے ہیں اسے صحیح کہیں گے۔
یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر مبینہ طور پر ایک شخص کی جانب سے میچ فکسنگ پر مجبور کرنے کی دھمکی کے بعد دبئی میں ٹیم چھوڑ کر لندن جا پہنچے تھے جہاں انہوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔
کلِک ’جان سے مار دیے جانے کی دھمکی سے گھبرا گیا تھا‘
کلِک تنازعات کی داستان
کلِک ذوالقرنین حیدر کون؟
کلِک ذوالقرنین نے بہت بڑی غلطی کی: انتخاب عالم
کلِک ذوالقرنین تنازعے پر آپ کی رائے
لندن میں ذوالقرنین حیدر سے مقامی پولیس اور آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ نے بھی ملاقات کرکے صورتحال جاننے کی کوشش کی ہے۔