25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
کامیابی کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،سلمان
اردو ٹائمز - پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان بٹ نے اوول ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ میں کامیابی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔ محمد یوسف تجربہ کار کھلاڑی ہیں انہوں نے میچ میں56رنز بنا کر ثابت کردیا ہے۔اوول ٹیسٹ میں پاکستان نے اظہر علی اور محمد یوسف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دورہ انگلینڈ کا سب سے بہتر اسکور308رنز بناڈالے ہیں اور75رنز کی بر تری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ انگلش ٹیم دوسری اننگز میں6رنز پر ایک وکٹ سے محروم ہوچکی ہے اورآج جب وہ اپنی دوسری اننگ شروع کریں گے تو انہیں مزید69رنز کے خسارے کا سامنا ہوگا جسے ختم کرنے کے لئے انگلش بیٹسمینوں کو محمد عامر،محمد آصف اور پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے وہاب ریاض اورسعید اجمل کی گیندوں کا سا منا کرنا ہے۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ میں اوئن مورگن کو آؤٹ کرنا یادگار لمحہ تھاوہ ڈیبیومیچ میں دس وکٹ لینے کی کوشش کریں گے۔