25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
میراڈونا کی پیلے اور پلیٹینی پر شدید تنقید
اردو ٹائمز - ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کوچ ڈیاگو میراڈونا نے گروپ بی میں جنوبی کوریا کے خلاف میچ سے قبل پریٹوریا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گریٹ برازیلین فٹبالر پیلے اور یوئیفا کے صدر مائیکل پلیٹینی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے?پیلے اور پلیٹینی نے میراڈونا کے بارے میں بیان دیا تھا کہ وہ جیتنے اچھے فٹبالر تھے اتنے اچھے کوچ نہیں ہیں جس پر ارجنٹائن کے کوچ نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے? میراڈونا کا کہنا ہے کہ پیلے کو واپس میوزیم میں چلے جانا چاہیے? پلیٹینی کے بارے میں میراڈونا کا کہنا تھا کہ وہ فرنچ ہیں اور خود کو بہت بڑی توپ چیز سمجھتے ہیں لیکن وہ انکی کسی بات پر توجہ دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں?