تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

میچ فکسنگ کے حوالے سے فیصلے کا انتظار ہے

اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر یاور سعید نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے فیصلے کا انتظار ہے۔کھلاڑیوں نے ہار جیت کے باوجود اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ انگلینڈ کے دورے سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینیجر یاور سعید کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے اس لئے اس سے پہلے وہ اس بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتے۔ان کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دورہ انگلینڈ میں بہت سی منفی اور مثبت باتیں ہوئیں۔انگلینڈ کے دورے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔تاہم اگر کوئی کھلاڑی ملوث پایا گیا تو اس پر ضرور ایکشن لیاجائے گا۔ محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کیخلاف تحقیقات جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.