25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
مصباح الحق کو کپتان بنانا بہترفیصلہ ہے،وقاریونس
اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ بہترین ہے۔امید ہے کہ وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ آسٹریلیا کے نجی دورے سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق قومی ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔ انہیں کپتان کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ بہتر ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ بطور کپتان مصباح الحق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔وقاریونس کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے حوالے سے چیرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔