تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

معطلی کیخلاف اپیل کیلئے سلمان اور عامر دبئی روانہ

اردو ٹائمز - نئے عزم اور امید کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ الزامات کی وجہ سے عارضی معطلی کیخلاف سماعت کیلئے آج دبئی روانہ ہو گئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ سماعت کے مثبت نتائج آئینگے۔ سلمان بٹ کے وکیل آفتاب گل اور خالد رانجھا بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ وہ دبئی انصاف کیلئے جارہے ہیں۔سلمان بٹ کے خلاف کسی قسم کی ٹھوس شہادت نہیں ہے، اگلے48 گھنٹے کیس کی پیش رفت میں اہم ہوں گے جن میں تمام معاملات کھل کر سامنے آجائیں گے۔آئی سی سی کو سریش رائنا کے خلاف الزامات کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے۔فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس سے انھیں جلد بریت مل جائے گی۔انھوں نے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے لیے بے چین ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.