تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ، شکست

بی بی سی اردو - ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور رائیڈر نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کے نمایاں بلے باز جیسی رائیڈر رہے، جنہوں نے صرف چونتیس گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے پچپن رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بلے باز گپٹل رہے، جنہوں نے اکتالیس گیندوں پر چالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اُس کی پوری ٹیم سینتیس اعشاریہ تین اوورز میں صرف ایک سو چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے مصباح الحق نے سب سے زیادہ پچاس اور یونس خان نے چوبیس رنز بنائے۔

اُن دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سودی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے صرف تینتیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے دوسرے نمایاں بالر بنیٹ رہے، انہوں نے چھبیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب کامران اکمل اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کو پہلا نقصان اُس وقت اٹھانا پڑا جب صرف سات رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اِس کے بعد پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ایک موقع پر ستاون رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سنہ دو ہزار چھ کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے اپنے ملک سے باہر کوئی سیریز جیتی ہو۔

چھ میچوں کی سریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم : محمد حفیظ، کامران اکمل، یونس خان، اسد شفیق، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، عبد الرحمن، سہیل تنویر اور شیعب اختر۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: گپٹل، رائیڈر، راس ٹیلر، سٹائرس، فرینکلین میککلم، اورام ،ویٹوری، میککم،سودی اور بنیٹ پر مشتمل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.