25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستان:پہلی دفعہ ہاکی پلئیر آف دی ائیرکا اعلان
اردو ٹائمز - پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے بہترین ہاکی پلیئر کے ایوارڈ کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری اس ماہ پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کی جائے گی۔ 2010 کے پلیئر آف دی ائیر کا اعلان فروری تک کردیا جائے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی مرتبہ ملک میں اس ایوارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ملک کے سابق معروف ہاکی اولمپیئن پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ جو اس بارےمیں فیصلہ کرے گی۔ اس اجلاس میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے قومی کوچ میشل وین ڈین کے معاہدے میں 2012 اولمپک گیمز تک توسیع بھی کردی جائے گی جبکہ چیف سلیکٹر کے لئے حنیف خان کو برقرار رکھا جائے گا۔اجلاس میں ڈومیسٹک ہاکی کے حوالے سے بھی ایگزیکٹو بورڈ بعض اہم فیصلے کرے گی جس کے تحت ملک میں ڈومیسٹک ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے اور اس میں مثبت تبدیلی لانے کے بارے میں تجاویز پر غور ہوگا۔