25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی پیس بولرز کا کوئی دباؤ نہیں ، کالنگ ووڈ
اردو ٹائمز - انگلینڈ کے آل راؤنڈر پال کالنگ ووڈنے کہا ہے کہ پاکستانی پیس بولرز کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں آرام کے بعد ٹیم میں واپس آنیوالے پال کالنگ ووڈ نے کہاکہ آسٹریلیا کو اٹھاسی رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد یقیناً پاکستان کے حوصلیبے حد بلند ہیں اور محمدعامرجیسے نوجوان کھلاڑی کی کارکردگی کرکٹ کیلئے خوش آئندہے ۔تاہم یہ دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک نہیں ہے اور انگلینڈ پرپاکستانی بولرز کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ہم اپنی وکٹوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہرقسم کا اٹیک کابخوبی سامنا کرنے کوتیار ہیں۔انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ پاکستان کیخلاف تین پیس بولرز اور ایک اسپنر گریم سوان کو شامل کیاجانا چاہئے ،یہ بہترین بولنگ اٹیک ہوگاجوحالیہ برسوں میں ہرحریف کیخلاف موثر ثابت ہواہے ۔