تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

پاکستانی کرکٹرز کے بغیر آئی پی ایل بے مزہ ہو گی

اردو ٹائمز - قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے کئی ماہرکھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں انڈین پریمیئر لیگ بے مزہ ہے۔ شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمر اکمل وغیرہ بھارتی ٹورنامنٹ کو مزید پرکشش بنا سکتے تھے۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو میں وسیم اکرم نے فرسٹ کلاس کرکٹر عامر بشیرکی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی پاکستان میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے حامی رہے ہیں لیکن سابق کھلاڑیوں کے درمیان اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے پلیئرز ایسوسی ایشن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔ سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کواعتماد نہیں دے رہا۔ سچن ٹنڈولکر اس عمر میں بھی سنچری بنا رہا ہے کیونکہ ان پرکوئی دباؤ نہیں کہ اگر وہ میچ اچھا نہ کھیلے تو انہیں یقین ہے کہ وہ ٹیم میں رہیں گے لیکن پاکستان میں ہرکھلاڑی بے یقینی کا شکار ہے کہ وہ آئندہ میچ کھیلے گا یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.