25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی کھلاڑیوں کے گرد تحقیقات کا دائرہ تنگ
اردو ٹائمز - کرکٹرز کے خلاف انگلینڈ میں جاری ہونے کے باوجود ایک اور برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے ایشیا کپ میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے سلمان بٹ اور کامران اکمل سے رابطہ کیا ہے ۔ برطانوی اخبار کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال سری لنکامیں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران میچ فکسنگ کی بازگشت سن کر تحقیقات کرنے کافیصلہ کیا ، جس کے لیے آئی سی سی نے اکیس اگست کو سلمان بٹ اور کامران اکمل کو خط لکھ کر ان سے ٹورنامنٹ کے دوران موبائل فونز کا ریکارڈ طلب کیا ہے ، یہ خط نیوز آف دی ورلڈ کی رپورٹ شائع ہونے سے پہلے لکھا گیا ، جس کے بعد نیوز آف دی ورلڈ کی رپورٹ نے تو رہی سہی کسر بھی پوری کردی ، ایک کے بعد ایک پاکستانی کھلاڑیوں کے گرد میچ فکسنگ کے الزامات اور ان کی تحقیقات کا دائرہ تنگ ہوتاجارہاہے، ایک اور اخبار کے مطابق آئی سی سی نے کامران اکمل کو آگاہ کیا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے وہ اب بھی زیر تفتیش ہیں۔