25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
قومی بچت اسکیم:شرح منافع میں اضافہ
اردو ٹائمز - قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں یکم جنوری سے اضافہ کردیا گیا ہے۔ نیشنل سیونگ اسکیم کے حکام کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں اضافے کے باعث قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قومی بچت کی مختلف اسکیموں پرسرمایہ کاری کا حجم تقریبا 1700 ارب روپے ہے جن میںریگولر انکم سرٹیفیکٹ پر شرح منافع 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ 13.44 فیصد، اسپیشل سرٹیفیکٹ پر 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 13.33 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ پر0.95 فیصد کے ساتھ 13.55 فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ بہبود سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 15.36 فیصد ہوگئی ہے۔