تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سلمان بٹ نے آئی سی سی کو تفصیلی جواب نامہ بھیج دیا

اردو ٹائمز - اسپاٹ فکسنگ الزامات کی زد میں پابندی کا شکارسابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے وکیل کےتوسط سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹریبونل کو تفصیلی اور جارحانہ جواب بھیجا ہے۔جو چالیس صفحات پر مشتمل ہے۔ مشہور قانون دان اعتزاز احسن کے جونیئر شاہد سعید سلمان بٹ کا کیس لڑیں گے۔ شاہد سعید کا کہنا ہے کہ ہم نے 13دسمبر کو آئی سی سی کو جواب بھیج دیا ہے جس میں یہ موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ہارون لورگاٹ کا بیان معاہدے کی خلاف ورزی ہے تاہم انہوں نے 40 صفحات کے جواب کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ہارون لور گاٹ نےکہا تھا کہ اگر یہ کھلاڑی بے قصور ثابت ہوئے تو مجھے مایوسی ہوگی۔ سلمان بٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو خود معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کے علاوہ تمام معاملے کو خفیہ رکھنے کے اقدام کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.