25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
شعیب ،کامران اور کنیریاسے اثاثوں کی تفصیلات طلب
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شعیب ملک، کامران اکمل اور دانش کنیریا سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی راہ ہموار کرنے کیلئے پی سی بی نے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ان کی آمدنی اور جائیداد کا موازنہ کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل تینوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سے ملاقات کی تھی جس کے بعد شعیب ملک اور کامران اکمل نے اپنے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائی ہیں تاہم دانش کنیریا کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔