تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اسپاٹ فکسنگ:کھلاڑیوں پر تا حیات پابندی کا امکان

اردو ٹائمز - اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےاسپاٹ فکسنگ میں مبینہ ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کئے ہیں۔ان ثبوتوں کی موجودگی میں انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ محمد عامرپر کم ازکم پانچ سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ انہیں کم عمر ہونے کی رعایت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کےاینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے مبینہ سٹے باز مظہر مجید سے روابط کےشواہد جمع کئے ہیں۔ آئی سی سی نے تمام شواہد جمع کرنے کےبعد پی سی بی اور آئی سی سی کی ٹاسک ٹیم برائے پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.