25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
تاریخی ورلڈ کپ کا آغاز
بی بی سی اردو - جنوبی افریقہ کے شہر جاہنسبرگ میں ساکر سٹی سٹیڈیم میں ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ عالمی فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈ کپ دو ہزار دس کے میچوں کا آغاز ہو گیا?
اس ٹورنامنٹ کے سلسلے کے میچوں کا پہلا مقابلہ میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم میکسیکو کے خلاف کھیل رہی ہے?
اس افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں گلوکاروں، سازندوں اور ڈانسروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی?
اس افتتاحی تقریب میں براعظم افریقہ کے ان چھ ملکوں کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے ان عالمی کپ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے?
اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے بتیس ملکوں کی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں?
عالمی فٹ بال کپ کے یہ انیسویں مقابلے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ یہ مقابلے براعظم افریقہ میں کھیلے جا رہے ہیں?
جاہنسبرگ کے سٹیڈیم ساکر سٹی جس میں چورانے ہزآر لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے آج پہلا میچ میزبان جنوبی افریقہ اور میکسیکو کے درمیان کھیلا جائے گا? آج دوسرا میچ فرانس کی ٹیم یوروگوائے کے خلاف کھیلے گی?
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا عالمی کپ مقابلوں کے افتتاحی میچ میں اپنی پڑ نواسی کی موت کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے?
نیلسن مینڈیلا فاونڈیش کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیرہ سالہ زینی مینڈیلا عالمی ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے موسیقی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں جب کار کے حادثے میں ان کی موت واقع ہوگئی ہے?
جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف طویل جدوجہد کرنے والے اکانوے سالہ ہیرو نیلس میڈیلا کی نو پڑ نواسیاں اور نواسے ہیں?
فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ نیلسن مینڈیلا یا میڈیبا کے لیے جیسا کہ جنوبی افریقہ میں انھیں احتراماً کہا جاتا ہے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا مناسب نہیں ہوگا?
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اس بے وقت حادثے میں جنوبی افریقہ اور دنیا بھر کے لوگ مینڈیلا خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں گے?‘
فاونڈیشن نے مزید کہا کہ یہ ایک جنوبی افریقہ کے لیے خصوصاً اور براعظم افریقہ کے لیے عموماً تاریخی موقع ہے? ’ہمیں یقین ہے کہ یہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گا?‘
ساکر سٹی میں پہلے میچ سے قبل چالیس منٹ کی افتتاحی تقریب ہو گی?
اس افتتاحی تقریب کو دنیا بھر کے ڈہائی سو ملکوں میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ دیکھیں گے?
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اور آرچ بشپ جیسمنڈ ٹوٹو بھی ساکر سٹی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے شرکاء میں شامل ہوں گے?
ساکر سٹی کا سٹیڈیم جس کی حال ہی میں تزئیں و آرائش کی گئی ہے کالاباش کی طرح دکھائی دیتا ہے? کالاباش افریقہ میں خوارک ذخیرہ کرنے والے ایک برتن ہوتا ہے?
جیکب زوما نے اس موقع پر کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں زندگی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے اور عالمی کپ کے منعقد کرانے سے ملک میں دائمی تبدیلی آئے گی?
انھوں نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا نے جنوبی افریقہ میں یہ مقابلے منقعد کرانے کے لیے زبردست تگ و دو کی ہے اور یہ عالمی کپ انھی کے نام کرتے ہیں?
اس ٹورنامنٹ میں فٹ بال کھیلنے والے بتیس ملک شریک ہوتے ہیں اور اس کے انعقاد سے میزبان ملک کی مجموعی آمدن میں تقریباً اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوتا ہے? سن دوہزار دس کا عالمی کپ دیکھنے کے لیے تین لاکھ ہزار غیر ملکی جنوبی افریقہ جا رہے ہیں?