25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وسیم اکرم چیف سلیکٹر یا ٹیم منیجربننے کے خواہشمند
اردو ٹائمز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے اگر انہیں موقع دیا گیا تو وہ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے بجائے چیف سلیکٹر یا ٹیم منیجر بننے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں مگر مگر پی سی بی نے کبھی بھی ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس سے قبل انہیں قومی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آئیڈیل عمران خان کی طرح سیاست میں آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہو سکتا ہے کہ پانچ یا دس سال بعد حصہ لے لوں، سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور آئی سی سی حکام کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد نمٹائے۔