تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

ورلڈکپ:ٹکٹیں انتہائی مناسب داموں میں

اردو ٹائمز - آئندہ ماہ ہونیوالے کرکٹ کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ریتنکر شیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹکٹیں انتہائی مناسب داموں میں فروخت کی جائیں گی تاکہ ایک عام آدمی بھی ورلڈ کپ کیلئے اسٹیڈیم میں آسکے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ریتنکر شیٹھی نے ایک غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ ہماری توجہ ورلڈ کپ کے دوران بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوریکوشش ہے کہ ورلڈ کپ کو کامیاب بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی قیمت کم رکھی جائیں تاکہ ایک عام آدمی کو بھی ورلڈ کپ براہ راست دیکھنے کا موقعہ مل سکے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کام ہو رہا ہے امید ہے کہ یہ چیمپئن شپ 2013 میں کھیلی جائےگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.