تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مدثرچیف کا تین ساتھیوں سمیت جسمانی ریمانڈ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ مدثرحسین عرف چیف اوراسکے تین ساتھیوں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ملزمان سید مدثر حسین عرف چیف عرف لنگڑا،عاطف،مرتضی عرف مرتواور شہاب کوگلستان جوہر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ ذبیحہ خٹک کی عدالت میں پیش کیا۔ملزمان کو حیدرآباد فرار ہوتے ہوئے نوری آباد سے گرفتارکیا گیا تھا۔ملزمان کواے این پی کے کارکنان شاہد کمانڈو،خیال وزیر اور سلیم درانی کے قتل سمیت پولیس مقابلے کے مقدمات میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے چاروں ملزمان کو 26 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفتیشی افسر امیر اکبر خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تین قتل اور ایک پولیس مقابلے کے مقدمات میں ریمانڈ حاصل کیا ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش کئی جرائم کااعتراف جرم کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.