تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی: پاک ترک تجارت کو دوطرفہ نقصان ہوگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترکی کی جانب سے پاکستانی کپڑے اور ڈینم کی برآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ سے24کروڑ ڈالر کی پاکستانی برآمدات متاثر ہونگی۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے نفاذکے بعد پاکستان نے ترکی سے ترجیحی برآمدی ٹیرف کی سہولت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔سیلاب زدہ معیشت کیلئے مراعات حاصل کرنے کیلئے پاکستان سے ایک وفد ترک وزیر اعظم سے ملنے اگلے ہفتے ترکی جائیگا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ڈیوٹی کے نفاذسے دو طرفہ تجارت کو نقصان پہنچے گا۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندوں کو اس سلسلے میں تیاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ یونین آف چیمبر اینڈ کموڈیٹی ایکسچینج آف ترکی سے اس معاملے میں مدد لی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.