تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بہاول پور:پنچایت کے حکم پر خاتون کو کرنٹ لگاکر قتل کردیاگیا

جنگ نیوز -
بہاول پور . . . . . بہاول پور کے نواحی علاقے میں ایک لڑکی کو گھر سے فرارہونے پر مبینہ طور پر پنچایت کے فیصلے کے بعد کرنٹ دے کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ دوسری جگہ شادی کرانے پر اس کی بیٹی نے خودکشی کی ہے۔پولیس کے مطابق لوگوں نے بتایا کہ بستی ہکڑا کی رہائشی لڑکی صائمہ ایک مہینے قبل ایک شخص کے ساتھ فرار ہوگئی تھی، جس پر اس کے گھر والے گزشتہ روز اسے کراچی سے واپس لے کر آئے پنچایت کے سامنے پیش کردیا۔ جسے مبینہ طور پر پنچایت کے فیصلے کے بعد بجلی کا کرنٹ دے کر قتل کردیا گیا۔ لاش کا پوسٹ مارٹم رورل ہیلتھ سینٹر مبارک پورمیں کیا گیا۔ جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ قتل کے الزام میں لڑکی کے والد عبدالمجید اوراس کے تین ماموں جو پنچایت میں شامل تھے گرفتار کرلیا گیا۔ لڑکی کے والد عبدالمجید کا کہنا ہے کہ لڑکی نے دوسری جگہ شادی کرنے پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے۔ڈی پی او بہاول پور بابر بخت قریشی کے مطابق گاؤں سے اطلاع ملی تھی کہ خاتون کو پنچایت کے فیصلے کے بعد کرنٹ لگاکر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کا جنازہ ہوچکا تھا اور اسے تدفین کے لئے جایا جارہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور خاتون کے والد اور تین پنچایتی رشتے داروں کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان نے بتایا کہ خاتون نے خودکشی کی تھی،لیکن خاتون کی حالت سے پتا چلتا ہے کہ اسے کرنٹ دے کر یا گرم پانی ڈال کر قتل کیا گیا ہے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.