تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب: اجناس پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج،ریلیاں

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . زرعی اجناس کی خرید پر ساڑھے تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں آڑھتیوں ،کسانوں ،تاجر اور مزدوروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور دھرنے دیئے ۔زرعی اجناس پر ود ہولڈنگ ٹیکس خلاف صادق آباد، رحیم یارخان، اورخانپورکے تاجربرادری نے چوک بہادر پور میں احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلا کرقومی شاہراہ پر روڈ بلاک کردیا۔چیچہ وطنی میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف غلہ منڈی کے آڑھتیوں اورمزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔خانیوال کے تاجر وں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کا ٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور و دھرنا بھی دیا۔بہاول نگر اور کھجی والا میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجروں ،کسانوں اور مزدوروں نے منچن آباد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا،ٹائر جلا ئے اور ٹریفک بلاک کردیا ۔بہاول پور میں غلہ منڈی کے تاجروں ،مزدوروں اور کسانوں نے چھب موڑ پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاج کے دوران لودھراں اور بہاولپور کے تاجرو ں نے قومی شاہراہ بلاک کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.