5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی ایم ایف نے سیاسی قیادت کو براہ راست اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . آئی ایم ایف نے اصلاح شدہ سیلز ٹیکس پر سیاسی قیادت کو براہ راست اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد جنوری کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ عدنان مزاری جنوری میں وفد کی سربراہی کریں گے۔26 جنوری کو مسلم لیگ ن اور حکومت کی معاشی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئی ایم ایف کے وفد کی آمد کی تاریخ طے پائے گی۔ آئی ایم ایف توانائی بحران اور آر جی ایس ٹی پر حکومت اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اپریل سے جون تک توانائی کے بحران اور سبسڈی پر آئی ایم ایف کے اہداف کا حصول معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ غیر ملکی قرضوں کے چنگل سے نکلنے کے لیے اصلاح شدہ سیلز ٹیکس کا نفاذ ناگزیر ہے۔ اصلاح شدہ سیلز ٹیکس عائد نہ ہوا تو آئی ایم ایف سے نئے مالی سال میں ایک اور پروگرام لینے پڑ سکتا ہے۔