5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نصیر آباد: نوتال کے مقام پر ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ
جنگ نیوز -
نصیر آباد: نوتال کے مقام پر ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ
نصیر آباد…نصیر آباد کے علاقے نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے نوتال ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا ۔دھماکے کے باعث ٹریک کا ایک حصہ تباہ ہوگیا اور ٹریک پر سندھ اور پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو ٹریک کی بحالی کے لئے طلب کرلیا گیا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں دو روز لگ سکتے ہیں۔