تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سپر ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکرمیں تصادم، چار افرادجاں بحق

جنگ نیوز -
نوری آباد ... سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکرمیں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔بس میں سوار چار افراد زندہ جل گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہیں،بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق کراچی سے سکھر جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے بعد مسافر بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ڈی پی او جامشورو محمد فاروق کے مطابق مسافر بس میں خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زاید افراد سوار تھے جن میں سے بیس افراد زخمی حالت میں نکلنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال کے علاوہ جامشورو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔امدادی کارروائیوں کے دوران چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جامشورو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.