تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی وزیرستان: امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، دو افراد ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور ... شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مداخیل میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل فائر کئے گئے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔حملے میں قریبی گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔حملے کے بعد علاقے میں پانچ جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کے باعث علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور امدادی کارروائیاں بھی شروع نہیں کی جاسکی ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.