5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جرمنی: دریامیں پانی کی سطح بلند، شمالی ریاستیں زیر آب آنے کا خدشہ
جنگ نیوز -
برلن…جرمنی میں دریائے ایلب Elbeمیں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے متعدد شمالی ریاستوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے ۔ جرمنی میں دریائے ایلب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلندہوگئی ہے جس کے باعث جرمنی کے متعدد شمالی ریاستوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے ۔حکام کے مطابق لاین برگ شہر میں 20 گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے ۔گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،دریائے ایلب میں 2006 میں سب سے بلند سطح کا سیلاب آیا تھا تاہم اس سال آنے والا سیلاب اس سے بھی تین انچ اونچا ہے ۔ حکام پانی کو نشیبی علاقوں کو جانے سے روکنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔