تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: سوئی گیس بندش کیخلاف چولہے اور برتن اٹھا کر احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے بیشتر علاقوں میں ابھی تک سوئی گیس کی صورت حال ٹھیک نہیں ہوئی۔ آج بادامی باغ میں لوگوں نے گیس کے چولہے اور برتن اٹھا کر انوکھا مظاہرہ کیا۔گیس کی لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے۔ کئی مظاہرین نے ہاتھوں میں چولہے اور پکانے کے برتن اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے سوئی گیس حکام کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ بازار سے کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.