تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کے بڑھتے تعلقات کرینہ کپورکو کھلنے لگے

جنگ نیوز -
ممبئی …آجکل شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کے بڑھتے ہوئے تعلقات بالی وڈ ٹ میں موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں ان تعلقات کو ناقدین مختلف نظر سے دیکھ رہے ہیں لیکن بالی وڈ میں ایک شخصیت ایسی بھی ہے جو اس تعلق کو ناصرف ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے بلکہ اپنے خیالات کا برملا اظہار بھی میڈیا کے سامنے کررہی ہے ۔ یہ ہیں کرینہ کپور ،جو ایک زمانے میں شاہد کی گہری دوست رہ چکی ہیں اور شاید یہی بات ان کو پریانکا کے خلاف بیانات دینے پر اکسا رہی ہے ۔گذشتہ دنوں کرن جوہر کے شو میں کرینہ نے پریانکا کے لب و لہجے کو تنقید کا نشانہ بنایا تو پریانکا بھی خاموش نہ رہ سکیں اور کہ اٹھیں کہ کرینہ کو فلم انڈسٹری میں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا ۔اس سے قبل ماضی میں کرینہ بپاشا پاسو کو کالی بلی کے خطاب سے بھی نواز چکی ہیں ۔اپنے کیریئر کے اس موڑ پر یہ بات کرینہ کو خود ہی سوچنی چاہیے کہ اس طرح وہ بالی وڈ میں زیادہ عرصہ چل سکتی ہیں کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.