تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ حکومت کون چلا رہا ہے ، پتہ ہی نہیں چل رہا، مشاہد حسین

جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ حکومت کے متضاد بیانات نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر سندہ حکومت چلاکون رہا ہے؟جبکہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے فوج بلانے میں کوئی حرج نہیں۔کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک وزیر کہتاہے کہ کرفیو لگے گا توحکومت سندھ اس کی تردید کردیتی ہے اب تک یہ پتہ نہیں چلا کہ سندھ حکومت کون چلارہا ہے ۔مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کوئی چوتھا فریق ملوث نہیں ،جو کچھ ہورہا ہے وہ گھر سے ہی ہورہا ہے۔ انہوں نے کراچی میں قیام امن کے لئے فوج کی مددلینے کی حمایت کی۔کراچی کی بزنس کمیونٹی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔مشاہدحسین سید نے کہا کہ تاجروں کا بھی ماننا ہے کہ حکومت بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے اور بھتہ خوروں کے خلاف کوئی ایکشن بھی نہیں لیتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.