5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب کے ٹھیکیدارشریف برادران نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، پرویز الٰہی
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو گالی دینے والی ن لیگ کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ پنجاب کے ٹھیکیدار بننے والے شریف برادران نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر منڈی بہاؤالدین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد نے سابق وزیراعلیٰ کو اپنے ضلع میں ن لیگ کے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کے کاموں کی وجہ سے اگلے الیکشن میں پنجاب کے عوام ان کا وہ حشر کریں گے کہ انہیں منہ چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروز گاری بڑھ گئی جبکہ جرائم میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔